0
Wednesday 7 Feb 2024 19:19

پی ایس 102، شیعہ علماء کونسل نے پیپلز پارٹی کی امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کی حمایت کا اعلان کردیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا سید حسن رضا رضوی، جنرل سیکریٹری مولانا شیخ سجاد ہاتمی،گلگت کے جنرل سیکریٹری مولانا گلاب حسین شاکری نے پی ایس 102 کے مرکزی آفس میں پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران الیکشن اور عوام کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران نے پی ایس 102 کی امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا رضوی نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگاکر سیدہ عقربہ فاطمہ کو کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1114625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش