متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین اسلم خان سے ان کی رہائش گاہ پر استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدراور امیدوار برائے این اے 235 اور پی ایس 98 سید علی حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین اسلم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سید علی حسین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور بہتری کے لئے سید علی حسین جیسے کراچی سے محبت رکھنے والے اور کراچی کی ترقی کا جذبہ رکھنے والے باشعور، مدبر اور دانشمند امیدواروں کی کامیابی انتہائی ضروری ہے، این اے 235 اور پی ایس 98 کے ووٹر 8 فروری کو عقاب کے نشان پر مہر لگاکر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کو کامیاب کروائیں۔ ملاقات میں سید علی حسین نے بھی محمد اسلم خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر علی یوسف امام، سوشل ایکٹیوسٹ ملک شکیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔