0
Monday 29 Jan 2024 17:42

آصف زرداری کی بلوچستان کے حکمرانوں کی کرپشن پر تنقید، وہی حکمران پیپلز پارٹی میں شامل

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے شہر حب میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے سابق حکمرانوں پر تنقید کے تیر چلائے۔ مگر انکی تیر خود انہی کے ساتھیوں کو  لگ گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ گذشتہ پندرہ سال میں چار بار بلوچستان حکومت کے بجٹ میں اضافہ ہوا، مگر گراؤنڈ میں کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومتوں اور ماضی کے حکمرانوں پر ایک نظر ڈالے تو 2008 سے 2013 تک بلوچستان میں خود پیپلز پارٹی کی ہی حکومت تھی۔ جس کے وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی تھے۔ صوبے کی اہم وزارتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تھیں۔ 2013 سے 2018 تک بلوچستان میں مشترکہ حکومت بنی اور اس دوران تین وزراء اعلیٰ رہیں۔ اڑھائی سال نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ رہیں، دو سال نواب ثناء اللہ زہری رہیں اور پانچ مہینے عبدالقدوس بزنجو وزارت اعلیٰ کے منصب پر براجمان رہیں۔ تاہم نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو وزارت اعلیٰ کے علاوہ بھی حکومت کا حصہ رہیں۔ 2018 کے انتخابات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت بنائی اور دو سیاست دان وزرائے اعلیٰ رہیں۔ جام کمال خان اور عبدالقدوس بزنجو۔ تاہم قدوس بزنجو اس دوران حکومت کا حصہ تھے۔ سابق صدر آصف زرداری نے تقریر کرتے ہوئے بلوچستان میں گذشتہ حکومتوں کے ہاتھوں ہونے والی کرپشن کی داستان سنائی اور ماضی کی حکومتوں کو مرید الزام ٹھہرایا۔ حالانکہ 2008 سے 2013 تک بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اپنی حکومت تھی۔ 2013 سے 2018 تک حکومت میں رہنے والے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری آج پیپلز پارٹی میں شامل ہیں اور انہی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ 2018 سے 2024 تک حکومت میں رہنے والے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سابق صدر آصف زرداری کی اس تقریر کے دوران ان کے ساتھ ہی کھڑے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1112375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش