0
Saturday 14 Oct 2023 14:25

کوئٹہ، سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقوں کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
غزہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جس میں اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ کوئٹہ میں آج پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جمعیت علمائے اسلام ف، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن، واپڈا ہائیڈرو یونین اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل، بلوچستان انجمن تاجران اور دیگر جماعتوں نے بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں مظاہرے کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1088238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش