کوئٹہ، سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقوں کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
14 Oct 2023 14:25
اسلام ٹائمز: فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جمعیت علمائے اسلام ف، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن، واپڈا ہائیڈرو یونین اور مختلف عوامی حلقوں کیجانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔
رپورٹ: اعجاز علی
غزہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جس میں اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ کوئٹہ میں آج پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جمعیت علمائے اسلام ف، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن، واپڈا ہائیڈرو یونین اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل، بلوچستان انجمن تاجران اور دیگر جماعتوں نے بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں مظاہرے کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1088238