0
Friday 6 Oct 2023 17:41

ہفتہ وحدت پر کراچی میں جلوس و جشن صادقینؑ

متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین اور اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا، جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس و جشن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، نوشاد علی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کیا۔ شرکائے جلوس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی، آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سے دور ہوچکی ہے، دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینیؒ نے رسول خداؐ کی شخصیت کو مرکز قرار دیا اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ جلوس و جشن میں معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اریب ہادی، نایاب حسین زیدی، وسیم عباس، رضی زیدی، اکبر علی، کوثر، علی، محمد حسین اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1086212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش