0
Tuesday 26 Sep 2023 22:51

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی سے کشمور کی صورتحال پر خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے کشمور کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے اس موقع پر پوری صورتحال واضح کرتے ہوئے متعدد قبائل کی جانب سے ہونے والے دھرنوں کی تفصیلات اور پولیس و سرداروں کے کردار کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمور میں اغواء برائے تاوان کا سلسلہ شروع ہے، ڈاکوؤں کیجانب سے متعدد افراد کو اغواء کیا گیا ہے، اس سلسلہ کے روک تھام کیلئے عوام نے احتجاج کا راستہ اپنایا اور ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ کشمور سمیت پورے ضلع میں امن کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ہونی چاہیئے، ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جائے تاکہ یہاں مستقل طور پر امن بحال ہو۔ علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ انٹریو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1084154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش