متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اردو یونیورسٹی کراچی (عبدالحق کیمپس) کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی چھٹی اور دروازوں پر رینجرز کی تعیناتی کے باوجود یونیورسٹی میں محصور طلباء نے ہر پریشر کے باوجود یوم حسینؑ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کا اجازت نامہ دینے کے باوجود آخری وقت میں کہ جب یوم حسینؑ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں یونیورسٹی بند کردی گئی اور دروازے پر رینجرز کو مامور کردیا گیا، جس کے باعث تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران کسی کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کی وجہ یوم حسینؑ میں شرکت کیلئے آنے والے یونیورسٹی کے طلباء ادارے کے اندر داخل نہ ہوسکے۔ تاہم یوم حسینؑ کے انتظامات کیلئے یونیورسٹی کے اندر رات بھر رکنے والے برادران نے ہر صورت میں یوم حسینؑ کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اندر ہی موجود آئی ایس و کے کارکنان نے بارگاہ امام حسینؑ میں سلام و نوحہ پیش کیا۔