0
Friday 8 Sep 2023 22:34

کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کی اربعین واک، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے شہر نجف اشرف سے کربلا معلیٰ میں چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کرنے کیلئے عراق سمیت دنیا بھر سے آئے کروڑوں عزادار قافلوں کی شکل میں 80 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہیں، جسے مشی، پیادہ روی یا اربعین واک کہا جاتا ہے، اسی طرز پر پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین، مرد بچوں و بزرگ عزاداروں نے قافلوں کی شکل میں صبح سے پیدل سفر کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس سے بیس پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ پیدل سفر کرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل تھے، اسٹیل ٹاؤن، لانڈھی کورنگی، ملیر، کھوکھراپار، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی سے آنے والے پیدل عزادار شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف سی ایریا، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی سے آنے والے پیدل عزادار شاہراہ پاکستان اور یونیورسٹی روڈ کے راستے سے آتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، اس کے علاوہ بھی مختلف علاقوں سے پیدل عزادار مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے  مرکزی جلوس عزا میں شریک ہوئے۔ مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے والے عزاداروں کیلئے راستوں میں جگہ جگہ بڑے پیمانے پر سبیلوں، نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلنے کے بعد روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 
خبر کا کوڈ : 1080582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش