0
Friday 8 Sep 2023 19:42
توہین صحابہ بل اسلام کیخلاف سازش، امریکی ایجنٹوں کے عزائم ناکام بنائینگے، مرکزی صدر

کراچی، آئی ایس او کے تحت مرکزی جلوس اربعین میں باجماعت نماز ظہرین و احتجاج، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ کے دوران عزاداران شہدائے کربلا کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا۔ باجماعت نماز ظہرین سے قبل دستہ امامیہ کے صاحب بیاض نے نوحہ پیش کیا جبکہ مولانا ڈاکٹر سید مظفر رضوی نے زیارت اربعین کی تلاوت کی۔ بعد ازاں مرکزی جلوس میں شریک ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا محمد امین شہیدی کی اقتداء میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ باجماعت نماز ظہرین کے دوران آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف نے نمازیوں سے خطاب کیا۔ باجماعت نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل، سوئیڈن اور انکے حواریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی، اسرائیلی و سوئیڈش پرچم نذرِ آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 
خبر کا کوڈ : 1080515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش