1
Monday 25 Sep 2023 01:56
یزیدی و استعماری قوتوں اور ظلم کیخلاف وحدت و بیداری پیغام کربلا ہے

متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغام شہدائے کربلا و وحدت امت سیمینار

پاکستان موجودہ سنگین صورتحال میں فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر محاذ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی کی زیر صدارت، خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی کی زیر سرپرستی مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں 16ویں سالانہ پیغام شہدائے کربلا و وحدت امت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینیار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے کربلا بقائے اسلام کا محور ہیں، یزیدی و استعماری قوتوں اور ظلم کے خلاف وحدت و بیداری پیغام کربلا ہے، سانحہ کربلا نے انسانیت کو حسینیت اور یزیدیت کے دو حصوں میں تقسیم کردیا۔  انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کرنے والے حسینی اور کفر و ظلم کا ساتھ دینے والے یزیدی ہیں، اسلام و ملک دشمن سامراجی قوتیں پاکستان میں شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں اور پاکستان کو کمزور، منتشر کرکے اپنا محکوم بنانا چاہتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن، قانون پسند شیعہ سنی علماء و عوام، فرقہ واریت، دہشت گردی، مذہبی منافرت، یزیدیت، تکفیریت، شدت پسندی کے خلاف اور اہل بیت اطہارؑ و اصحاب رسولؐ کی ناموس و عظمت کے تحفظ و تقدس کیلئے متحد و بیدار ہیں، پاکستان موجودہ سنگین ابتر صورتحال میں کسی صورت بھی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیمینار سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ مفتی ابونصر غلام فرید چشتی، مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ سید طاہر جمال تھانوی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ زاہد حسین مشہدی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ علی سرکار نقوی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی اور شاہ حسین الدین رحمانی نے بارگاہ اہل بیت اطہار و اصحاب رسول ؐ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1079907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش