متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین، ضلع اسلام آباد اور ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام ایک کانفرنس بعنوان "تکریم قرآن کریم دیگر ادیان و مزاہب کی نگاہ میں" منعقد ہوئی جس میں ایرانی، شامی و عراقی سفیر سمیت وزیر علما کرائے نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین علامہ شفاء نجفی کا کہنا تھا کہ قرآن احکامات کا انکار انسان کو کفر تک پہنچا دیتا ہے، قرآنی احکامات کا احترام واجب ہے، تمام ادیان پر قرآن مجید کا احترام واجب ہے، کسی بھی کتاب کی توہین حرام ہے۔ لوگوں کو بےگھر کرنا شرمناک ہے۔ جانوروں کے بھی حقوق ہیں۔ کسی بھی الہامی کتاب کا انکار قرآن مجید کا انکار ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial