0
Thursday 17 Jan 2019 15:13

کشمیریوں کو تقسیم کرنا بھارت کا پرانا فارمولہ ہے، عمر عبداللہ

کشمیریوں کو تقسیم کرنا بھارت کا پرانا فارمولہ ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کی آواز کو بے وزن کرنے کے لئے ہمیں تقسیم کیا ہے۔ بیروہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کو اب یک جماعتی حکومت کی ضرورت ہے، ہماری ریاست نے مخلوط حکومتوں سے کافی نقصان اُٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرحوم مفتی سعید کے پاس حکومت بنانے کے لئے برابر سیٹیں ہوتیں تو نریندر مودی سرینگر کے عوامی جلسے میں اُن کی بے عزتی نہیں کرتے۔

این سی کے نائب صدر نے کہا کہ ہمارے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو بھی اسی لئے نقصان پہنچا، کیونکہ ہماری آواز بکھر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹ مختلف پارٹیوں میں بانٹے گئے اور ایک سازش کے تحت کشمیر کی آواز بے وزن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ نے پہلے کہا تھا کہ نئی دہلی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ یہاں گلی گلی میں لیڈر بنائے جائے، تاکہ جموں و کشمیر کے لوگ ایک آواز میں بات نہ کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 772607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش