0
Thursday 5 Sep 2013 22:34

بنوں، شہریوں نے بم نصب کرنے کیلئے آنیوالے دہشتگرد کو ہلاک کر ڈالا، دوسرا گرفتار

بنوں، شہریوں نے بم نصب کرنے کیلئے آنیوالے دہشتگرد کو ہلاک کر ڈالا، دوسرا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں شہریوں نے فائرنگ کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے حاجی انور خیل میں رات گئے 6 مشکوک افراد کو دیکھ کر علاقے میں پہرہ دینے والے شہریوں نے انہیں رکنے کو کہا۔ تاہم مشکوک افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ اہلِ علاقہ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو کے قریب بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ممکنہ طور پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر بم نصب کرنے کیلئے آئے تھے، جبکہ دوسری جانب پولیس کو دہشتگردوں کے بارے میں خبر تک نہ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 299003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش