0
Tuesday 14 Jan 2025 22:38

شام، سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

شام، سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام کے صوبہ لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سکیورٹی پر مامور 7 محافظوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پولیس نے تمام یرغمالی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بسام حسام الدین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بسام حسام الدین لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کی قیادت کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1184363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش