0
Thursday 5 Sep 2013 15:19

بنوں، گرلز اسکول میں بم دھماکہ، 17 طالبات زخمی

بنوں، گرلز اسکول میں بم دھماکہ، 17 طالبات زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں گرلز اسکول میں بارودی مواد پھٹنے سے 17 طالبات زخمی ہو گئیں۔ زخمی طالبات کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محلہ دربن علی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر ایک میں دھماکہ اْس وقت ہوا جب وہاں درس و تدریس کا عمل جاری تھا۔ دھماکہ خیز مواد اسکول کے گیٹ پر کچرے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ واقعے میں 17 طالبات زخمی ہوئیں جنہیں فوری طورپر بنوں ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں افراتفری پھیل گئی اور پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں تعلیم دشمن دہشتگرد تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کرتے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے، تاہم اس کارروائی میں بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 298907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش