اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی جامپور ضلع راجن پور میں ڈویژنل صدر محمد سلیمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے یونٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی تعلیم سیکرٹری حسین رضا نے کی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ جس کے بعد جشن مولا حسینؑ و مولا عباسؑ کا اہتمام کیا گیا، جس سے مولانا ثقلین جعفری نے جوانوں سے خطاب کیا۔