0
Sunday 2 Feb 2025 23:37

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔ پاناما کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم پر پاناما اور چین کے درمیان معاہدہ جلد ختم کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش