0
Sunday 2 Feb 2025 21:42

کوئٹہ کے سرکاری دفاتر بدعنوانی کے مراکز بن گئے ہیں، جے یو آئی

کوئٹہ کے سرکاری دفاتر بدعنوانی کے مراکز بن گئے ہیں، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قائم سرکاری دفاتر بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رشوت خوری کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق و دیگر کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری دفاتر عوامی مسائل کے حل کے بجائے رشوت خوری اور کرپشن کے مراکز بن چکے ہیں۔ کوئٹہ شہر روز بروز مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن اور حرام خوری کی وباء نے ہر ڈیپارٹمنٹ اور ان کے اکثریت عملہ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ جائز کام کے لئے عوام کو تنگ کرنا اور ان سے رشوت طلب کرنے والے عذاب الٰہی سے ڈریں۔
خبر کا کوڈ : 1188211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش