0
Friday 31 Jan 2025 18:18
سوشل میڈیا کا نفرت پھیلانے میں بڑا کردار ہے

کرم گرینڈ جرگہ ختم، امن معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان

شرپسند رکاوٹ ڈالیں تو قانون حرکت میں آئے گا
کرم گرینڈ جرگہ ختم، امن معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا، جرگے میں امن معاہدہ پر عمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں، جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے ،انسان کا قتل ناقابل معافی ہے، ہم اپنے بچوں اور عورتوں کو قتل کرتے ہیں، باہر سے کوئی نہیں آسکتا، ہم سب ایک دوسرے کے دشمن بنے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا نفرت پھیلانے میں بڑا کردار ہے۔ کُرم امن معاہدے پر پورے ملک نے سُکھ کا سانس لیا، لیکن شرپسندوں کو امن منظور نہیں، شرپسندں کو سامنے لانا ہوگا، حکومت کُرم میں مکمل امن چاہتی ہے دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت اور عمائدین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قائم ہوگا۔ کُرم کے لیے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ امن میں سب کا فائدہ ہے، دونوں فریقین امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ آپریشن کا آپشن موجود ہے، آپریشن سے سب متاثر ہوں گے، آج اسسٹنٹ کمشنر پر فاٸرنگ کرانے والے امن دشمن ہیں، شرپسندوں کا تعلق جس فریق سے بھی ہو حوالے کرنا ہوگا۔ چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدہ پر دونوں فریقین نے دستخط کیے ہیں، پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنا کام خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش