0
Friday 31 Jan 2025 11:17

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 افسران کے تبادلے

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 افسران کے تبادلے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر، گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت، حسین شاہ کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 18 کے آفیسر شبیر حسین کا سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو 1122، گلگت بلتستان، مقبول حسین کو محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس، گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری سے تبدیل کر کے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جبکہ گریڈ 17 کی مریم سلیم سنجرانی کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1187729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش