0
Friday 31 Jan 2025 02:54

پی ٹی آئی کو وسیع مذاکرات کیلئے شہباز شریف کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کو وسیع مذاکرات کیلئے شہباز شریف کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیراعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جان لینا چاہئے کہ سڑکیں، چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1187703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش