0
Tuesday 14 Jan 2025 17:02

ہم غزہ میں جنگبندی کے بہت قریب ہیں، قطر

ہم غزہ میں جنگبندی کے بہت قریب ہیں، قطر
اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے آج دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں معاملات آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ان مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم معاہدے کے حصول کے نہایت قریب ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ میں ابھی تک ان مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات بیان نہیں کر سکتا تاہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جنگ بندی کے راستے میں حائل بنیادی رکاوٹ برطرف ہو چکی ہے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ حتمی معاہدہ ہوتے ساتھ ہی جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آج ہم غزہ میں سیز فائر کے لئے قریبی نقطے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بعض دوطرفہ ثانوی مسائل حل طلب ہیں کہ جن کا ایک حصہ معاہدے کے نفاذ سے مربوط ہے۔ آخر میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان، معاہدے کی کامیابی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1184295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش