0
Sunday 12 Jan 2025 20:35

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب آسانی سے اس باقی ماندہ گروہ کو ختم کر دے۔ جی ڈی وینس نے مزید کہا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورت حال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ بیانات اس وقت سامنے آ رہے ہیں جب امریکی سلامتی کے مشیر "جیک سالیوان" نے آج خبر دی کہ ہم غزہ میں معاہدے کے حصول کے بہت زیادہ قریب ہیں۔ اس موضوع کی تکمیل کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ برائے مغربی ایشیاء قطر کے دارالحکومت دوحہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے CNN کو مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کے حلف اٹھانے سے قبل اس معاہدے کی کامیابی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش