0
Thursday 17 Oct 2024 22:27

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اہداف کی منظوری دے دی

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اہداف کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 1167060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش