0
Thursday 17 Oct 2024 21:54

پی ٹی آئی کے ایم این اے سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل

پی ٹی آئی کے ایم این اے سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ ہائیکورٹ میں این اے 4 سوات سے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے نااہلی کی کارروائی شروع کردی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار کے خلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی ریفرنس بھیجا ہے کہ یہ ایڈووکیٹ جنرل رہے ہیں، ریٹائر ہوئے دو سال مکمل نہیں ہوئے اور الیکشن لڑا ہے، اس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی شروع کردی ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ اعتراض الیکشن سے پہلے ہونا چاہیے تھا لیکن اس وقت تو نہیں کیا گیا، اب اب صرف سیاسی انتقام کے لئے یہ کارروائی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کی یہ کارروائی غیر قانونی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے ممبر قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور 7 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1167051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش