0
Wednesday 18 Sep 2024 18:24

لیاری اسپتال میں تصادم، جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

لیاری اسپتال میں تصادم، جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سمیت 14 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 24/264 چاکیواڑہ تھانے میں بلوے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں بحیثیت کمپیوٹر آپریٹر ملازمت کرنے والے سجاد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سابق ایم پی اے عبدالرشید، حسین، عرفان، انیس، اویس، نوواحد، حامد، عبید، محمد عبداللہ، رمیز، یوسف، فتح، حبیب الرحمن اور سمیر بلوچ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے عبدالرشید نے مشتعل افراد کے ساتھ مل کر ہنگامہ آرائی کی، سابق ایم پی اے نے جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کیا تھا، منگل کو اچانک احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد سابق ایم پی اے اور مشتعل افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1160819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش