0
Wednesday 18 Sep 2024 17:55

غاصب صیہونی رژیم کے اہم اداروں پر وسیع سائبر حملے

غاصب صیہونی رژیم کے اہم اداروں پر وسیع سائبر حملے
اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے غیرقانونی اسرائیلی رژیم کی دسیوں ویب سائٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملے زیادہ تر عراق سے کئے گئے ہیں جن کے دوران "نیو سائبر" کے نام سے معروف ٹیم غاصب صیہونی رژیم کے دسیوں اہم اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس حوالے سے عرب چینل المیادین نے اطلاع دی ہے کہ عراقی مزاحمتی گروہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ منسلک درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔ 

صیہونی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے دوران اب تک حیفا ہوائی اڈے پر حیفا ایئر لائنز، غاصب صیہونی رژیم کے مالیاتی انتظام و انصرام کی کمپنی حئیم باوارین، واللا نیوز نامی صیہونی مجلے، بئر السبع کی میونسپلٹی کونسل، طولکرم میں نتانیا ٹاؤن کی میونسپلٹی کونسل، ریشون لتسیون کی سٹی کونسل، طبریا کی سٹی کونسل، بسمہ طبعون کی سٹی کونسل، الناصرہ شہر، صحرائے نقب میں واقع شہر متسبی ریمون کی سٹی کونسل، یروحام کی سٹی کونسل، حیفا میں دالیہ الکرمل کی سٹی کونسل، افرات کی لوکل کونسل، یادی 2 نامی ایڈورٹائزنگ سائٹ، زخرون یعکوف کی سٹی کونسل، کفار سابا کی لوکل کونسل اور کریات شمونا کی میونسپلٹی کونسل کو ہیک کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش