0
Wednesday 18 Sep 2024 16:57

شیرانی، چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ

شیرانی، چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے کے قیمتی جنگلات میں آگ لگ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ گزشتہ شب لگی، جسکا علم ہوتے ہی آگ بجانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ داران کی جانب سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں آگ پر قابو پانے کے لئے جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اور علاقہ مکین بھی مصروف ہیں۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے چلغوزے کے درختوں کو قیمتی سمجھا جاتا ہے، جسکی وجہ سے دنیا بھر میں یہ مشہور ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش