0
Wednesday 18 Sep 2024 16:47

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اپنے 9 مجاہدین کی شہادت کا اعلان

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اپنے 9 مجاہدین کی شہادت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے 9 مجاہدین کے نام و تصاویر شائع کی ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند ایام میں نجیب عبدالحسین علاء الدین (33 سال)، حسین احمد منتش (30 سال)، محمد زکریا عباس (38 سال)، حسن محمد یاسین (38 سال)، عباس بلال منعم (28 سال)، محمد مہدی علی عمار (39 سال)، حسین علی علاءالدین (35 سال)، حسین ایوب فقیہ (36 سال) اور عباس فضل یاسین (31 سال) قدس شریف کی آزادی کے رستے میں شہید ہو گئے ہیں۔
 
    
  
    

لبنانی مزاحمتی تحریک کے مطابق مذکورہ بالا مجاہدین میں، ہزاروں پیجرز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کی دہشتگردانہ کارروائی میں شہید ہونے والا 1 مجاہد بھی شامل ہے جو لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندہ علی عمار کے بیٹے محمد مہدی علی عمار ہیں۔

لبنانی میڈیا نے ایک پوسٹر بھی شائع کیا ہے جس میں ملکی مزاحمتی محاذ کے ان زخمیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ جن میں سے اکثر کی آنکھوں میں زخم آئے ہیں، کہا گیا ہے کہ تم ہی وہ لوگ ہو کہ جو اس وقت تک میدان میں ڈٹے رہے کہ بالآخر تمہارے زخموں نے پکار پکار کر اس رستے (طریق القدس) کے تمام شہداء، مردوں و خواتین کی اعلی قربانیوں کی ترجمانی کی!
 
خبر کا کوڈ : 1160800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش