0
Wednesday 18 Sep 2024 15:53

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے ہی لبنان میں پیجرز کے دھماکوں کی منظوری دی تھی، امریکی میڈیا

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے ہی لبنان میں پیجرز کے دھماکوں کی منظوری دی تھی، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے لبنان میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پھٹنے والے پیجرز کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کی جنگی کابینہ میں منظور ہونے والے انٹیلیجنس آپریشن کی منظوری سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس بارے شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے ایکسیس نے لکھا ہے کہ لبنان میں دھماکہ خیز پیجرز کے آپریشن کی منظوری، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے سینئر اراکین اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کی منظوری اسی ہفتے کے دوران (پیر کی شام کو) دی گئی تھی جب صیہونی جنگی کابینہ نے اس جنگ کے عسکری مقاصد کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں "بے گھر اسرائیلیوں" کو ان کے گھروں میں واپس پہنچایا جا سکے۔ 
 
امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے ایکسیس نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان میں کئی ہزار پیجرز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دینے کے اپنے اس منصوبے کے بارے امریکہ کو از قبل آگاہ نہیں کیا تھا۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکام نے بھی اس امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ تل ابیب اس کارروائی کے بعد کشیدگی میں بڑے پیمانے پر اضافے کے خطرے سے آگاہ ہے اور صیہونی فوج، حزب اللہ لبنان کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر چوکس ہے!
خبر کا کوڈ : 1160793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش