نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے ہی لبنان میں پیجرز کے دھماکوں کی منظوری دی تھی، امریکی میڈیا
18 Sep 2024 15:53
امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیر اعظم اور اسکی جنگی کابینہ نے ایک حالیہ اجلاس میں لبنان میں پیجرز کے دھماکوں کی منظوری دی تھی
اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے لبنان میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پھٹنے والے پیجرز کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کی جنگی کابینہ میں منظور ہونے والے انٹیلیجنس آپریشن کی منظوری سے پردہ اٹھایا ہے۔
اس بارے شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے ایکسیس نے لکھا ہے کہ لبنان میں دھماکہ خیز پیجرز کے آپریشن کی منظوری، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے سینئر اراکین اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کی منظوری اسی ہفتے کے دوران (پیر کی شام کو) دی گئی تھی جب صیہونی جنگی کابینہ نے اس جنگ کے عسکری مقاصد کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں "بے گھر اسرائیلیوں" کو ان کے گھروں میں واپس پہنچایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ: 1160793