0
Wednesday 18 Sep 2024 15:01

عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور

عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، عدالت نے عمران ریاض کی 7 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 1160788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش