QR CodeQR Code

عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور

18 Sep 2024 15:01

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، عدالت نے عمران ریاض کی 7 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 1160788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160788/عمران-ریاض-کی-ضمانت-درخواست-پشاور-ہائیکورٹ-سے-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com