اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رکن سیاسی بیورو غازی حمد نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگبندی معاہدے کے حصول کے لئے مکمل طور پر لچک دکھائی ہے!
عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے غازی حمد نے تاکید کی کہ امریکی حکومت جنگبندی کے معاہدے تک نہ پہنچنے کا الزام حماس پر لگانا بند کرے! انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے کے حصول میں نیتن یاہو کی واضح ہچکچاہٹ سے مکمل آگاہی کے باوجود، ہم نے مذاکرات کے لئے انتہائی مثبت انداز میں رجوع کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی گواہی کے مطابق، ہم نے مذاکرات میں مکمل طور پر لچک دکھائی ہے لیکن نیتن یاہو کسی بھی معاہدے کی تکمیل میں عمدی طور پر روڑے اٹکا رہا ہے!