QR CodeQR Code

ہم نے مذاکرات میں مکمل لچک دکھائی ہے، حماس

17 Sep 2024 15:44

فلسطینی مزاحمتی تحریک کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت جنگبندی معاہدے پر نہ پہنچنے کا الزام حماس پر عائد کرنا بند کرے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رکن سیاسی بیورو غازی حمد نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگبندی معاہدے کے حصول کے لئے مکمل طور پر لچک دکھائی ہے!

عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے غازی حمد نے تاکید کی کہ امریکی حکومت جنگبندی کے معاہدے تک نہ پہنچنے کا الزام حماس پر لگانا بند کرے! انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے کے حصول میں نیتن یاہو کی واضح ہچکچاہٹ سے مکمل آگاہی کے باوجود، ہم نے مذاکرات کے لئے انتہائی مثبت انداز میں رجوع کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی گواہی کے مطابق، ہم نے مذاکرات میں مکمل طور پر لچک دکھائی ہے لیکن نیتن یاہو کسی بھی معاہدے کی تکمیل میں عمدی طور پر روڑے اٹکا رہا ہے!


خبر کا کوڈ: 1160571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160571/ہم-نے-مذاکرات-میں-مکمل-لچک-دکھائی-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com