0
Tuesday 17 Sep 2024 15:25

کشمیر کو اگلا فلسطین نہیں بننے دینگے، آغا سید روح اللہ مہدی

کشمیر کو اگلا فلسطین نہیں بننے دینگے، آغا سید روح اللہ مہدی
اسلام ٹائمز۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لدھرمر علاقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کسی بھی قیمت پر جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائے گی۔ ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے انتحابی مہم کے سلسلہ میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ روح اللہ مہدی نے راجپورہ حلقہ کے امیدوار غلام محی الدین میر کی انتحابی مہم میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور جو امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں انتحابی مہم زور شور سے جاری رکھیں ہوئے ہیں تاکہ عوام کو اپنے جانب راغب کیا جاسکے۔ انتخابی مہم کے دوران آغا سید روح اللہ مہدی نے کارکنوں اور مقامی لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعتوں کے امیدوار اور الیکشن لڑنے والے آزاد امیدواروں کو مودی حکومت کی حمایت حاصل ہے اور ووٹ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی ایک وقت کی ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیر کی ایک مضبوط اور جرات مندانہ آواز ان طاقتوں کا مقابلہ کر سکے جو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کسی بھی قیمت پر جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں سوچے گی تو وہ پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کریں گے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی جے پی کے ہاتھوں کشمیر کو اگلا فلسطین نہیں بننے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1160536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش