0
Monday 16 Sep 2024 01:49

ایران روس دفاعی تعاون پر امریکہ اور برطانیہ پریشانی کا شکار ہیں، گارجین

ایران روس دفاعی تعاون پر امریکہ اور برطانیہ پریشانی کا شکار ہیں، گارجین
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، ایران کی دفاعی صلاحیت کا گراف بلند ہو رہا ہے، جبکہ روس بھی اپنا اسلحہ خانہ مضبوط بنانے کے لیے ایران کی طرف دیکھ رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے درکار ٹیکنالوجی اور مہارت کے حصول کے لیے روس سے رابطے بڑھائے اور اس کے عوض اُسے بیلسٹک میزائل فراہم کیے۔ برطانیہ اور امریکا دونوں ہی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال سے بہت پریشان ہیں۔ یوکرین جنگ میں روسی فوج بیلسٹک میزائل بھی استعمال کر رہی ہے۔ روس کو شمالی کوریا کی طرف سے بھی مدد مل رہی ہے مگر اب امریکا اور برطانیہ کو اس بات سے تشویش لاحق ہوئی ہے کہ ایران اور روس میں قربت پیدا ہوگئی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اس صورتِ حال کے تناظر میں رابطہ کیا ہے اور معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایران ایک زمانے سے یورینیم افزودہ کر رہا ہے اور اب وہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے حوالے سے تکنیکی معاونت کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں روس سے اُس کی بڑھتی ہوئی قربت نے واشنگٹن اور لندن میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش