0
Thursday 12 Sep 2024 17:04

جہاں بھی جنگ ہے وہاں امریکہ اور برطانیہ ملوث ہیں، ناصر کنعانی

جہاں بھی جنگ ہے وہاں امریکہ اور برطانیہ ملوث ہیں، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں یوکرائن جنگ میں روس کو ایران کی جانب سے بلیسٹک میزائل دینے کے جھوٹے دعوے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ جس پر ایرانی وزیر خارجہ سمیت متعدد حکام نے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا۔ رواں ہفتے بدھ کے روز اسی بہانے لندن میں ایرانی ناظم الامور کو برطانوی حکومت کی جانب سے طلب کیا گیا۔ برطانیہ کے اس اقدام کے خلاف آج ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جہاں بھی جنگ ہے وہاں واسطہ یا بالواسطہ امریکہ و برطانیہ ملوث ہیں۔ انہوں نے ان دونوں ممالک کو جنگ بھڑکانے والا قرار دیا۔ ناصر کنعانی نے برطانوی وزیر دفاع کے اس بیان کی جانب اشارہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ رواں سال کے اختتام تک یوکرائن کو مزید ہتھیار فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ و مغرب کے مذکورہ بالا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ و یورپ نے ایک بار پھر غلط معلومات اور نامعقول دلیل کی بنیاد پر عمل کیا۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایران نے روس کو بلیسٹک میزائل نہیں دئیے۔
خبر کا کوڈ : 1159556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش