0
Tuesday 10 Sep 2024 16:21

بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے پارلیمانی اراکین کی میٹنگ

بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے پارلیمانی اراکین کی میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کے سلسلے میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس ہوا۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء جان محمد بلیدی نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترمیمی بل منظور کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹرینز کے اہم اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے رہنماء شریک تھے۔ جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ترمیمی بل کو دوبارہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1159142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش