0
Saturday 7 Sep 2024 17:21

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دینگے، سرفراز بگٹی

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دینگے، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے درمیان آج کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے۔ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی سب سے مقدم ہے۔ بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے۔ اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان سے ہی سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم سیاسی رواداری اور مثبت سیاسی سوچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مفاد عامہ سے متعلق مثبت تجویز کا خیرمقدم اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1158581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش