اسلام ٹائمز۔ مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 356 کلو گوشت اور رکشہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں، دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔