0
Wednesday 11 Sep 2024 21:09

تھر کول سے پاکستان کا طویل المدتی توانائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، شرجیل میمن

تھر کول سے پاکستان کا طویل المدتی توانائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تھر کول سے پاکستان کا طویل المدتی توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور پشاور کے صحافیوں کے وفد کی کراچی میں ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات شرجیل میمن نے صحافیوں سے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے لیکن اب اس دورے سے صحافی دوستوں کو پتہ چلے گا کہ حکومت سندھ نے کتنا کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت توانائی کے بحران سے دوچار ہے، پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے۔ سینئر وزیر نے بتایا کہ شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008ء میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔
خبر کا کوڈ : 1159419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش