0
Monday 16 Sep 2024 20:32

اسرائیل پر کامیاب میزائل حملہ، یحییٰ سنوار کی حوثی مجاہدین کو مبارک باد

اسرائیل پر کامیاب میزائل حملہ، یحییٰ سنوار کی حوثی مجاہدین کو مبارک باد
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثی مجاہدین کو اسرائیل پر کامیاب میزائل حملے پر مبارک باد دی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یحیٰ سنوار نے حوثی مجاہدین کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کو خط لکھا اور کہا کہ دشمن کے علاقے کے اندر کامیاب حملے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ خط میں حماس سربراہ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری مزاحمتی تحریک بالکل ٹھیک ہے، ہماری تحریک طویل جنگ کے لیے خود کو تیار کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، لبنان، عراق، یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ گذشتہ روز یمن کے حوثی مجاہدین نے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا اور اسے حملوں کی شروعات قرار دیا تھا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا، یمنی فوج کے حملے کا ہدف اسرائیلی فوجی مرکز تھا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے ساتھ ہی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار 20 لاکھ افراد کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 1160430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش