0
Monday 16 Sep 2024 19:04

حکومت بلوچستان زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرے، سہیل اکبر شیرازی

حکومت بلوچستان زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرے، سہیل اکبر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے زائرین امام حسین ع کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں کو تحفظ دینے میں حکومت کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے، حالانکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ زائرین کے قافلوں کو جان بوجھ کر اسے راستوں سے گزارا جا رہا ہے جو غیر محفوظ ہیں۔ حکومتی اداروں کی جانب سے زائرین امام حسین ع کی سیکیورٹی و حفاظت کے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور قافلوں کو محفوظ راستوں سے گزارا جائے، جبکہ شرپسندوں عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1160396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش