QR CodeQR Code

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دینگے، سرفراز بگٹی

7 Sep 2024 17:21

کوئٹہ میں پی پی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے درمیان آج کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے۔ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی سب سے مقدم ہے۔ بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے۔ اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان سے ہی سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم سیاسی رواداری اور مثبت سیاسی سوچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مفاد عامہ سے متعلق مثبت تجویز کا خیرمقدم اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1158581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158581/بلوچستان-کو-عالمی-سازشوں-کا-شکار-بننے-نہیں-دینگے-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com