اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی پر عوام نے شکوہ کیا کہ قیمت کم ہوتی ہے لیکن مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد عوامی ردعمل سامنے آگیا۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے لیکن قیمت کم ہوتی ہے تو مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ عوام نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کیساتھ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ایک شہری نے کہا کہ قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے کم نہیں ہوتے، ایک روپیہ بھی اضافہ ہو تو کرائے فوری بڑھ جاتے ہیں۔