0
Saturday 7 Sep 2024 09:04

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے داعش اور القاعدہ سمیت کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ لاہور سے القاعدہ کے اہم رکن سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں بخت جمال، حمزہ، آیت اللہ اور فیصل شامل  ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی کرکے منصوبہ بنا چکے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1158492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش