QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار

7 Sep 2024 09:04

لاہور سے القاعدہ کے اہم رکن سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں بخت جمال، حمزہ، آیت اللہ اور فیصل شامل  ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے داعش اور القاعدہ سمیت کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ لاہور سے القاعدہ کے اہم رکن سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں بخت جمال، حمزہ، آیت اللہ اور فیصل شامل  ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی کرکے منصوبہ بنا چکے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1158492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158492/سی-ٹی-ڈی-کی-مختلف-شہروں-میں-کارروائیاں-33-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com