0
Wednesday 31 Jul 2024 21:50

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ علی حسنین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ علی حسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ مظلوم فلسطینی عوام کی توانا آواز تھے۔ جنہوں نے فلسطینی قوم کے لئے کامیاب مزاحمت کی اور بڑی قربانیاں دیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ایک باوقار اور بہادر فلسطینی رہنماء تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ قابض اسرائیل کے مذموم عزائم کے خلاف جدوجہد کی۔ اپنے خاندان کے متعدد افراد کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اسماعیل ہنیہ فلسطینی عوام کے حوصلے بلند رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی شہادت پر ہم فلسطینی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین نے کہا اسرائیل نے اپنے اس بزدلانہ کارروائی سے پوری دنیا کے لئے یہ واضح کر دیا کہ اسرائیل ایک قابض اور عالمی دہشتگرد ہے۔ امت مسلمہ کے بدترین دشمن اسرائیل اور امریکہ نے ہمیشہ پیٹھ پر ہی وار کیا ہے۔ تمام تر جنگی جرائم سرانجام دینے کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہنے والے قابض اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ نے ہر میدان میں شکست دی۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان تمام جرائم کے بعد دنیا بھر کے ممالک پر لازم ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دے۔ عالمی ادارے ان دہشتگردانہ کارروائیوں پر چپ رہیں، تو خطے میں بدامنی میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1151159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش